وزیر اعلیٰ کا تجاوزات کے خاتمے کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا

وزیر اعلیٰ کا تجاوزات کے خاتمے کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا

کندیاں(نمائندہ دنیا )وزیر اعلیٰ پنجاب کا تجاوزات کے خاتمے کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا ،جرنیلی روڈ پر کلیار چوک سے نادرا آفس تک تجاوزات کی بھرمار کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر۔۔۔

حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ،جرنیلی روڈ کندیاں پر موجود گورنمنٹ ہایر سکینڈری سکول کے ساتھ چند دکانداروں نے روڈ پر قبضہ جما رکھا ہے دکانداروں نے جہاں اپنی اشیا روڈ پر پھیلارکھی ہیں وہیں دکان کے سامنے موجود ان کے لوڈر رکشہ نے بھی گزرنے والی ٹریفک کا رستہ بلاک کررکھا ہوتا ہے پنجاب بھر میں وزیر اعلی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری ہیں لیکن تحصیل پپلاں انتظامیہ کندیاں میں تجاوزات کے خاتمے پر توجہ دینے سے قاصر ہے کندیاں کے شہریوں نے ڈی سی میانوالی سے کلیار چوک سے نادرا آفس تک دکانوں کے باہر موجود تجاوزات ختم کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں