پھلوں اور سبزیوں کی مصنوعی قلت ،شہرمیں قیمتوں میں اضافہ

 پھلوں اور سبزیوں کی مصنوعی قلت ،شہرمیں قیمتوں میں اضافہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کمیشن ایجنٹ مافیا کی جانب سے موسمی صورتحال کی آڑ میں پھلوں اور سبزیوں کی دیگر شہریوں میں سپلائی کے بعد سرگودھا میں مصنوعی قلت پیدا کر نے کے باعث۔۔۔

 یہ سبزیاں متوسط اور غریب طبقے کی پہنچ سے مکمل طور پر دور ہو گئیں،تفصیل کے مطابق حالیہ بارش کے حالیہ سلسلہ کے دوران سرگودھا میں دیگر شہروں کی نسبت کم بارشیں ہوئی ہیں ، جس کی وجہ سے یہاں پھلوں سبزیوں کی پیدوار زیادہ متاثر نہیں ہوئی تاہم ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کمیشن ایجنٹ مافیا صورتحال کا بھرپور فائدہ اٹھا کر پنجاب کے دیگر متاثرہ علاقوں میں مہنگے داموں پھلوں اور سبزیوں کی سپلائی میں مصروف ہے ، جبکہ یہاں ان کی مصنوعی قلت پیدا کر کے الگ سے کمائی کی جا رہی ہے ، روزانہ کی بنیاد پر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کر کے مڈل مین/ذخیرہ اندوزوں کی بے دریغ لوٹمار کا سلسلہ مارکیٹ کمیٹی کی مبینہ ساز باز سے جاری ہے۔ ادرک 600روپے ،تھوم 460روپے ،دھنیا 500روپے ،مٹر 400روپے ،کریلا 220روپے ،گوبھی 240روپے ،آلو 120روپے ، بھنڈی 260،بینگن 320روپے ،ٹینڈا400 روپے ،پیٹھا150روپے فی کلو تک پہنچ گیاہے ،صارفین کا کہنا ہے کہ غریب و متوسط طبقے کے لئے دو وقت کی روٹی پورا کرنا مشکل ہو چکا ہے۔  ، انتظامی چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے باعث صورتحال زیادہ گھمبیر ہے ، جس کا حکومت کو نوٹس لے کر نچلی سطح پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ضرورت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں