مارکیٹوں میں آپریشن،پختہ تجاوزات مسمار،8دکانیں سیل
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تحصیل آفیسر ریگولیشن ذوہا بلوچ کی زیر نگرانی انکروچمنٹ انسپکٹرز ملک شاہد محمود، علی عمران اور رانا سبحان نے بھاری عملے کے ہمراہ سیٹلائٹ ٹاؤن۔۔۔
ٹاہلی چوک،لاہور روڈ ،لاری اڈا روڈ کے اطراف مارکیٹوں میں آپریشن کرتے ہوئے پختہ تجاوزات مسمار کرنے کے ساتھ ساتھ حد سے باہر پڑا بھاری سامان جس میں اشیاء خور ونو ش بھی شامل ہیں ضبط کر لیا، اس دوران 8 دوکانوں کو بھی سیل کیا گیا ،تحصیل آفیسر ریگولیشن کا کہنا تھا کہ کشادہ بازار عام شہریوں کے ساتھ ساتھ دوکانداروں کے بھی مفاد میں ہیں، لہذا د وکاندار وں کوانتظامیہ سے بھرپور تعاون کرکے از خود تجاوزات کو ختم کرنا چاہئے ۔