5گھروں ،ڈسپنسری ،دکاسن اور زرعی رقبے پر چوری کی وارداتیں

5گھروں ،ڈسپنسری ،دکاسن اور زرعی رقبے پر چوری کی وارداتیں

7موٹر سائیکلیں چوری ،4افراد کی جیبوں کا جیب تراش صفایا کرگئے ،مقدمات درج

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران 85جھال کے قریب دو نامعلوم ڈاکوؤ ں نے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل ،نقدی و موبائل چھین لیا،جبکہ مراد آباد کالونی کے عادل،جناح آبادی کے اصغر،89شمالی کے محمد اویس،58شمالی کے محمد ظفر،ساہی وال کے آصف کے گھروں سے لگ بھگ 10لاکھ روپے سے زائد کا مال و زر ،شاہین آباد کی فری ڈسپنسری ،میانی کے امان اﷲ کی دوکان سے بھاری مالیت کا سامان ،سلیمان پورہ کے دوست محمد کے رقبہ سے دو لاکھ روپے مالیت کی زرعی مشینری،اردوبازار سے محمد مبشر،بستی عیسائیں سے ظفر حیات،جلہ مخدوم سے حسن محمود،سیال موڑ سے غلا م عباس،ظفر کالونی سے محمد احتشام،رتوکالا سے شہریار،عید گاہ روڈ سے عبدالجبار کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں بابو محلہ کے قریب محمد اعجاز،مسلم ٹاؤن کے محمد گلزار،اعظم پارک کے محمد عمر کو نامعلوم جیب تراشوں نے قیمتی موبائلز اورلاری اڈا پر الیکٹر ک بس میں رش کے باعث خالد محمود نامی مسافر کو ایک لاکھ تیس ہزار روپے کی نقدی و ضروری کاغذات سے محروم کر دیا،اطلاعات ملنے پر پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں