غزہ میں امن معا ہد ے پر د ستخط خو ش آئند ہے ،محمد اکمل جسپال
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ضلعی صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ محمد اکمل جسپال نے کہا ہے کہ غزہ میں امن معا ہد ے پر د ستخط خو ش آئند ہے لیکن غزہ کی تعمیر نو کیلئے تمام ممالک بھرپور طریقہ سے اپنا حصہ ڈالیں۔
اسرائیل نے غزہ میں دہشت گر د ی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈا لے تھے ایک لا کھ کے قر یب لوگوں کی شہادت اسرائیل کے ظلم ستم جبر اور دہشت گر د ی کا منہ بولتاثبوت ہے ضرورت ا س امر کی ہے کہ غزہ کی تعمیر نو کے سلسلہ میں جنگی بنیادوں پر اقدا ما ت کیے جا ئیں ۔