گرینڈ آپریشن کے باوجود جوہرآباد کے گرین بیلٹوں پر قبضہ برقرار

  گرینڈ آپریشن کے باوجود جوہرآباد  کے گرین بیلٹوں پر قبضہ برقرار

خوشاب (نمائندہ دُنیا)وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کی ہدایات پر تجاوزات کے خلاف جاری گرینڈ آپریشن کے باوجود جوہرآباد کے گرین بیلٹوں پر ریت اور بجری کا کاروبار کرنے والوں کا قبضہ ختم نہ ہو سکا۔

میونسپل انتظامیہ کی جانب سے شہر میں تجاوزات کے خلاف کارروائیاں تو کی گئیں لیکن گرین بیلٹوں کو واگزار کرانے کی کوشش نہیں کی گئی۔ اس غفلت کے باعث قابض عناصر کے حوصلے مزید بلند ہو چکے ہیں اور وہ بدستور غیر قانونی کاروبار جاری رکھے ہوئے ہیں۔شہریوں اور سماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کے حسن کی بحالی اور قبضہ مافیا کے خاتمے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں