چائنا فیلوشپ پروگرام کا چوتھا سیشن،اساتذہ اور طلبہ کی شرکت
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)یونیورسٹی آف سرگودھا کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف چائنا سٹڈیز کے تعاون سے چائنا فیلوشپ پروگرام کا چوتھا سیشن منعقد کیا۔اس نشست کا موضوع یوکلیئر انرجی اور ماحولیاتی تبدیلی میں چین کا کردار تھا جس میں مختلف ماہرین، فیلوز، اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔۔۔۔
اس موقع پر کنسلٹنٹ برائے سائنس کمیونی کیشن اینڈ ڈپلومیسی اور کوآرڈینیٹر، پالیسی ریسرچ سینٹر پروفیسر ڈاکٹر سید جاوید خورشید نے کلیدی خطاب کیا۔انہوں نے چین کے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اقدامات اور نیوکلیئر انرجی میں سرمایہ کاری کو کاربن نیوٹرلٹی کے حصول کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا۔ ڈاکٹر خورشید نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو ممالک کے درمیان سائنس ڈپلومیسی اور ٹیکنالوجیکل تعاون کو عالمی ماحولیاتی اہداف کے حصول کے لیے ناگزیر قرار دیا۔ سیشن میں چیئرپرسن شعبہ بین الاقوامی تعلقات ڈاکٹر اشفاق احمد، اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔