ڈاکوئوں نے باپ بیٹے کو لوٹ لیا، 2 رکنی چور گینگ گرفتار
محمد ممتاز اور بیٹے حیدر علی سے تین ڈاکو نقدی اور فون چھین کر فرار ہو گئے محسن اور عثمان سے چوری شدہ 7لاکھ 84ہزارر وپے کا مال برآمد کر لیا گیا
بھلوال (نمائندہ دنیا)چک نمبر 18شمالی جناح کالونی کے رہائشی محمد ممتاز اور ان کے بیٹے حیدر علی کو تین نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے روک کر نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہو گئے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی بھلوال موقع پر پہنچ گئی ، مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی۔مزید برآں، تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے چوری اور موٹر سائیکل چوری میں مطلوب دو رکنی گینگ گرفتار کر کے چوری شدہ مال مسروقہ برآمد کیا۔ گرفتار ملزمان محسن اور عثمان ہیں اور ان سے کل مالیت 7 لاکھ 84 ہزار روپے کے مال مسروقہ برآمد ہوئے ۔