موبائل فون واپس مانگنے پر دوست کی فائرنگ ، 2 افراد زخمی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)مدینہ کالونی میں موبائل واپس مانگنے کے تنازعہ پر دوست کی فائرنگ سے 17 سالہ نوجوان اور ملزم کی والدہ زخمی ہو گئے بتایا جاتا ہے کہ۔۔۔
شاہزیب نے رضوان سے موبائل واپس کرنے کا تقاضا کیا جس پر تلخ کلامی ہوگئی اور کچھ ہی دیر بعد رضوان اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مسلح ہو کر گیا،اور للکارنے لگا، اس دوران ملزم کی والدہ اسے روکنے کیلئے آگے بڑھی تو ملزم نے یکے بعد دیگر فائر کئے جس کے باعث اسکی والدہ اور شاہزیب زخمی ہوگئے ، ملزم ساتھیوں کے ہمراہ فرار ہو گیا جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔