محکمہ بہبود آبادی کی ڈنگ ٹپاؤ پالیسی،آبادی کی شرح میں اضافہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) محکمہ بہبود آبادی کی ڈنگ ٹپاؤ پالیسی کی وجہ سے آبادی کی بڑھتی ہوئی شرح باعث تشویش بننے لگی۔
سرگودھا میں آبادی میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہاہے سرگودھا ڈویژن کی یونین کونسلوں میں ماہ نومبر کے دوران پیدائش کے مجموعی طور پر 16ہزار729اندراج ہوئے جبکہ اس عرصہ کے دوران 3ہزار 404وفات کے اندراج کئے گے ضلع سرگودھا کی 186یونین کونسلوں میں 8ہزار513پیدائش جبکہ فوتگی کے 1644کیسز کا اندراج کیا گیا۔ جبکہ کنٹونمنٹ بورڈ سرگودھا میں ہونے والے اندراجات اس سے الگ ہیں۔