ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ قمر سلطان کا شاہ پور کچہری کا دورہ
شاہ پور ( نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا راجہ قمر سلطان نے شاہ پور کچہری کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے لیڈیز بار روم اور سائلین کے لیے مجوزہ ویٹنگ ایریاز کا معائنہ کیا۔ ان مقامات کی جلد تعمیر کا عندیہ دیا گیا ہے ۔
اس موقع پر ایڈیشنل سیشن جج میاں شاہد جاوید، سول ججز محمد طاہر غنی، محمد اعجاز حسین، محمد عرفان، صدر بار ایسوسی ایشن شاہ پور سردار نذر عباس میکن، جنرل سیکرٹری بار ملک اظہر حسن شیخ جواد احمد قمر ایڈووکیٹ رانا اسد ایڈووکیٹ ، ایس ڈی او میڈم خدیجہ کنول، سب انجینئر محمد راحیل اور دیگر وکلا موجود تھے ۔