کنٹونمنٹ بورڈ سرگودھا کے زیرِ انتظام واٹر سپلائی سسٹم کا باقاعدہ افتتاح

کنٹونمنٹ بورڈ سرگودھا کے زیرِ انتظام  واٹر سپلائی سسٹم کا باقاعدہ افتتاح

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کنٹونمنٹ بورڈ سرگودھا کے زیرِ انتظام بنگلہ نمبر 9، کلیار ٹاؤن، چیمہ کالونی سمیت متعدد آبادیوں میں واٹر سپلائی سسٹم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔

افتتاحی تقریب نہر لوئیر جہلم کینال پر قائم نئے پمپنگ اسٹیشن میں منعقد ہوئی جہاں ایگزیکٹو آفیسر کینٹونمنٹ بورڈ ارسلان حیدر نے بٹن دبا کر منصوبے کا افتتاح کیا۔ چیمہ کالونی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے صفدر ساہی نے کہا کہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے ۔ایم این اے ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی نے کہا کہ اب ہر گھر کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں