کچرا اٹھاتے ٹیلیفون کی تار کاٹ گئی ، نیٹ بند،صارفین پریشان
شاہ پور ( نمائندہ دنیا ) ستھرا پنجاب شاہ پور نے کوڑا کرکٹ اٹھاتے ھوئے پاکستان ٹیلی فون کی تار ہی کاٹ ڈالی جس سے عاقل شاہ ۔
شاہ پورسٹی و گردونواح میں انٹر نیٹ کی سہولت ختم ھو گئی جس سے انٹر نیٹ صارفین کو اذیت کا سامنا کرنا پڑا ۔ طلباء کی پڑھائی کاروباری حضرات کی سرگرمیاں اور دفاتر کا کام متاثر ھوا ، محکمہ ٹیلی فون کی انتھک کوشش سے 6 گھنٹے بعد انٹرنیٹ جزوری طور پر بحال ھوا، شاہ پور کے معروف سماجی کارکن رانا اعظم خاں نے ایک کروڑ کا نوٹس لیگل ایڈوائزر ملک محمد رمضان ایڈووکیٹ کے معرفت ستھرا پنجاب کو ارسال کردیا ھے کہ انکی غلفلت سے انڑنیٹ بند ھوگیا ،پروفیشنل کام متاثر ہوا، صارفین کو ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑا ۔