2025کی آخری 6روزہ انسداد پولیو ویکسین مہم کا آغاز

 2025کی آخری 6روزہ انسداد پولیو ویکسین مہم کا آغاز

شاہ پور صدر (نامہ نگار ،نمائندہ دنیا) 2025ء کی آخری چھ روزہ انسداد پولیو ویکسین مہم کا آغاز ہو گیا ، اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری سردار عاصم شیر میکن نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شاہ پور میں پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔

پولیو کا خاتمہ ہماری آنے والی نسلوں کی صحت، ترقی اور محفوظ مستقبل کا اہم ترین تقاضا ہے انسداد پولیو مہم کسی سیاسی وابستگی سے بالاتر ایک قومی، سماجی اور انسانی ذمہ داری ہے ، پولیو کے خاتمے کیلئے معاشرے کے والدین کمیونٹی اور ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو انسداد پولیوویکسین کے قطرے پلائے ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عدنان اصغر نائب تحصیلدار رانا علی حسن ایم ایس ڈاکٹر سید نوید ایوب شاہ انصاری تحصیل صدر ملک طاہر اعوان جنرل سیکرٹری چوہدری افضل میکن مسعود خالد سیال سٹی صدر راجہ فرخ قیوم حاجی اصغر سیال محمد عمران گلزار حسین ، صفدرحسین کھوکھر ودیگربھی اس موقع پر موجود تھے ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عدنان اصغر نے بتایا کہ اس مہم کے لیے تحصیل شاہ پور میں 299 ٹیمیں گھر گھر جا کر 63176 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی انہوں نے والدین اور والدین اور تمام مکتبہ فکر سے اپیل کی ہے کہ وہ انسداد پولیو مہم کا حصہ بن کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں