محکمہ پیرول اینڈ پروبیشن کو فعال کرنے کیلئے عمارت کی تعمیر مکمل

 محکمہ پیرول اینڈ پروبیشن کو فعال کرنے کیلئے عمارت کی تعمیر مکمل

پروبیشن میں رہا افراد کی اصلاح کے لئے کونسلنگ ہالز ،افسران کے دفاتر تعمیر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)جیلوں میں بند قیدیوں کو جرائم سے بچا کرمعاشرے کا باعزت شہری بنانے اورمحکمہ پیرول اینڈ پروبیشن کو مزید فعال کرنے کے لئے 7کروڑ50لاکھ96ہزار روپے کی لاگت سے فیصل آباد روڈ پر عمارت کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے ،عمارت میں پروبیشن میں رہا ہونے والے افراد کی اصلاح اور ہنر مند بنانے کے لئے کونسلنگ ہالز ،افسران کے دفاتر میٹنگ روم بنائے گئے ہیں ترجمان محکمہ اصلاح اسیران کے مطابق ادارہ کی جانب سے حکومت کا قیدیوں پر اٹھنے والے اخراجات کا ماہانہ کروڑوں کی بچت کروائی جات ہے جبکہ محکمہ ان مجرموں کو عادی بنانے کی بجائے باعزت شہری بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے نئی بنائی جانے والی بلڈنگ کی انسپکشن ڈی جی نے کی توقع ہے کہ آئندہ ماہ دفتر شفٹ ہو جائے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں