نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال کی تعمیر مکمل
ہسپتال عوام کیلئے قیمتی تحفہ ،دل کے امراض کے مکمل علاج کی سہولیات فراہم
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پنجاب حکومت نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں ایک اور اہم فلاحی منصوبہ مقررہ وقت پر مکمل کر لیا۔ نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال کا منصوبہ دسمبر 2025 میں مکمل کر دیا گیا ہے ۔ صوبائی وزیر تعمیرات صہیب بھرتھ نے کہا کہ یہ ہسپتال سرگودھا ڈویژن کے عوام کے لیے تحفہ ہے ۔ جہاں دل کے امراض کے جدید اور مکمل علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ 9 ارب 86 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والا یہ منصوبہ 97 کنال رقبے پر محیط ہے ۔ جس میں اسٹیٹ آف دی آرٹ طبی سہولیات کو یقینی بنایا گیا ہے۔ جدید مشینری، معیاری انفراسٹرکچر اور ماہر طبی عملہ اس ہسپتال کو خطے میں دل کے علاج کا ایک بڑا مرکز بنائے گا۔ ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے تمام ترقیاتی اور فلاحی منصوبے شفافیت اور تیزی کے ساتھ مقررہ وقت پر مکمل ہو رہے ہیں۔