278دکانیں کرایہ پر ،3جائیدادیں بیچنے کی منظوری

278دکانیں کرایہ پر ،3جائیدادیں بیچنے کی منظوری

میانوالی کی 275 بھکر کی 3دکانوں، 3جائیدادوں کے بارے میں فیصلہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کمشنر جہانزیب اعوان کی زیر صدارت ڈویژنل کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع میانوالی اور بھکر کی سرکاری دکانوں اور پراپرٹیز سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے ۔ اجلاس میں ضلع میانوالی کی 275 سرکاری دکانوں جبکہ ضلع بھکر کی 3 سرکاری دکانوں کو اتفاقِ رائے سے کرایوں پر دینے جبکہ بھکر کی 3 پراپرٹیز کو فروخت کرنے کی منظوری دی گئی۔ ان فیصلوں کی حتمی منظوری کیلئے کیسز بورڈ آف ریونیو کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا۔ کمشنر کو بتایا گیا کہ دونوں اضلاع کی ضلعی رینٹ اسیسمنٹ کمیٹیوں نے متعلقہ دکانوں اور پراپرٹیز کی منظوری پہلے ہی دے رکھی ہے ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بھکر، ڈپٹی کمشنر میانوالی، اے ڈی سی آرز، اے سی آر اور ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے شرکت کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں