شراب برآمد، منشیات فروش گرفتار
شاہ پور صدر(نامہ نگار)پولیس تھانہ شاہ پور صدر نے بدنام زمانہ منشیات فروش وقاص مسیح کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 60 لیٹر شراب برآمد کرلی۔
پولیس کے مطابق ملزم کو مخبر کی اطلاع پر گجر کالونی موڑ سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے خلاف شراب ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔