ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ
خوشاب (نمائندہ دنیا) ٹریفک قوانین ترمیمی آرڈیننس 2025 کی خلاف ورزی پر ضلع خوشاب میں ٹریفک پولیس کی جانب سے بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق ضلع بھر میں 933 چالان کیے گئے جبکہ مجموعی طور پر 10 لاکھ روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔ کارروائی کے دوران بغیر ڈرائیونگ لائسنس 150 ، بغیر ہیلمٹ 155، سیٹ بیلٹ استعمال نہ کرنے پر 11، ون وے کی خلاف ورزی پر 16 اور کم عمر ڈرائیورز کے 22 چالان کیے گئے ۔