شہید پولیس اہلکاروں کی برسی قبرغوں پر حاضری اور سلامی
میانوالی (نامہ نگار) میانوالی پولیس کے افسران و اہلکاروں نے شہید اے ایس آئی قطب شیر کی برسی کے موقع پر ان کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی۔آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق ڈی پی او میانوالی کی ہدایات پر پولیس حکام نے 24 دسمبر 1986 کو دورانِ ڈیوٹی شہید ہونے والے کانسٹیبل عبدالمجید کی برسی کے موقع پر قبر پر حاضری دی۔ چادر چڑھائی اور پھول نچھاور کیے ۔