میانوالی سے اغوا شہری کی لاش واں بھچراں نہر سے برآمد

 میانوالی سے اغوا شہری کی لاش واں بھچراں نہر سے برآمد

شہریوں نے لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی ،ورثا نے فوری شناخت کرلیا متوفی محمد آصف 15روز کیری ڈبے سمیت اغوا ہوا،مقدمہ درج کروایا گیا تھا

واں بھچراں(نمائندہ دنیا )واں بھچراں نہر مہاجر برانچ سے ملنے والی نعش کی شناخت کر لی گئی۔ نعش محمد آصف کی ہے جومیانوالی کا رہائشی تھا، گزشتہ روز واں بھچراں مہاجر برانچ سے شہریوں نے پولیس واں بھچراں کو اطلاع کی کہ نہر ہیڈ واں بھچراں مہاجر برانچ پر ایک نعش نظر آ رہی ہے واں بھچراں پولیس موقع پر پہنچ گئی نعش کو شناخت کے لیے تھانہ میں رکھا گیا جس کی فوری پہچان کر لی گئی ،محمد آصف گزشتہ 15 دنوں سے غائب تھا جس کی گمشدگی کی ایف آ ئی آ ر اس کے والد محمد امیر کی مدعیت میں تھانہ صدر میانوالی میں 9 دسمبر کو درج کرائی گئی اور ایف آئی آر میں والد کے بیان کے مطابق محمد آصف کو کیری ڈبہ سمیت نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں