جیل قیدیوں کے علاج کے لیے ڈسٹرکٹ پریزن ہیلتھ کونسل کا اجلاس
میانوالی(نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر قیدیوں کو علاج معالجہ کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پریزن ہیلتھ کونسل کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، سپرنٹنڈنٹس جیل، سی ای او ہیلتھ اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے قیدیوں کو ادویات اور طبی سہولیات کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ جیلوں کو درکار ایمرجنسی ادویات فوری فراہم کی جائیں۔