ڈی پی او میانوالی کا تھانہ سٹی کا دورہ، تفتیش جلد مکمل کرنے کی ہدایت

ڈی پی او میانوالی کا تھانہ سٹی کا دورہ،  تفتیش جلد مکمل کرنے کی ہدایت

میانوالی (نامہ نگار) ڈی پی او میانوالی کیپٹن (ر) رائے محمد اجمل نے تھانہ سٹی میانوالی کا تفصیلی دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے فرنٹ ڈیسک، حوالات، ریکارڈ روم، کوت، انویسٹی گیشن روم، بیرکس اور کنٹرول روم کا معائنہ کیا۔ڈی پی او نے تھانے میں تعینات افسران و اہلکاروں سے ملاقات کی اور انہیں درپیش مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے تفتیشی افسران کو ہدایت کی کہ زیرِ تفتیش مقدمات کو جلد از جلد میرٹ کی بنیاد پر یکسو کیا جائے اور سائلین کو بروقت انصاف فراہم کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں