پنجاب سکیورٹی ایکٹ کے نفا ذ کے حوالے سے خصوصی اجلاس

پنجاب سکیورٹی ایکٹ کے نفا ذ کے حوالے سے خصوصی اجلاس

مارکیٹوں،سکولوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے ، گارڈ تعینات کرنے پر بریفنگ

کالاباغ (نمائندہ دنیا )پنجاب سیکیورٹی ایکٹ کے نفا ذ کے حوالے سے ایس ڈی پی او ملک محمداشرف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے غیر قانونی مکینوں کرایہ داروں کی جانچ پڑتال مارکیٹوں نجی و سرکاری اسکولوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے اور سکیورٹی گارڈ تعینات کے حوالے سے بریف کیا ،ایس ڈی پی او نے کہا ہے کہ یہ اقدام عوامی تحفظ اور شہر میں امن قائم رکھنے کے لیے اٹھایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صحافت اور پولیس کا مقصد عوامی مسائل کا حل اور معاشرے میں امن و امان کا قیام ہے ،صحافیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ مثبت اور ذمہ دار صحافت پولیس کے لئے رہنمائی کا ذریعہ بنتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں