زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کرانے پر 2 بہنوں کیخلاف کارروائی
آسیہ،صوبیہ کمرہ عدالت میں بیان سے منحرف،دونوں کیخلاف مقدمہ درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پولیس نے دو سگی بہنوں کیخلاف زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کرانے پر اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ،پولیس کے مطابق فیصل آباد کے علاقہ مرضی پورہ کی رہائشی آسیہ بی بی نے 22 مئی 2025 کو تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں مقدمہ درج کراتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ وہ اپنی بہن صوبیہ بی بی کے ہمراہ رشتہ کی تلاش میں خالد کے پاس سرگودھا آئی تو خالد اسے اپنے دوست عرفان کے ہمراہ غنی پارک کے ایک خالی گھر میں لے گیا جہاں ملزمان نے اسے تشدد کیا اور زبردستی دونوں ملزمان نے باری باری زیادتی کی۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کیا اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کے بعد مقدمہ کا چالان عدالت میں پیش کیا جہاں مقدمہ کی مدعی آسیہ بی بی اور گواہ صوبیہ بی بی کمرہ عدالت میں اپنے بیان سے منحرف ہوگئیں جس کے بعدعدالت نے ملزمان خالد اور عرفان کو مقدمہ سے بری کردیا ، تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کرلیاگیا ہے ۔