آر پی او کی جانب سے ’’انصاف آپ کی دہلیز پر‘‘ کھلی کچہری کا انعقاد
بھاگٹانوالہ(نمائندہ دنیا)آر پی او کی جانب سے ’’انصاف آپ کی دہلیز پر‘‘ کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں علاقہ بھر سے سائلین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
کھلی کچہری کے دوران آر پی او نے سائلین کے مسائل اور شکایات توجہ سے سنیں اور متعلقہ افسران کو موقع پر ہی فوری اور مؤثر ازالے کے احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر متعدد درخواستوں پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی جبکہ باقی معاملات کی مقررہ مدت میں تکمیل کی یقین دہانی کروائی گئی۔