ایجوکیشن فیملی میلہ کا انعقاد ،صحتمند بچوں، مائوں کا مقابلہ
پاپولیشن ویلفیئر کے زیر اہتمام رسہ کشی،میوزیکل چیئر، میوزیکل کنسرٹ
بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈائریکٹوریٹ جنرل پاپولیشن ویلفیئر محکمہ صحت و آبادی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں عوامی آگاہی مہم کے سلسلہ میں پاپولیشن ویلفیئر پنجاب فیملی پلاننگ پروگرام کے تحت ایک روزہ ایجوکیشن فیملی میلہ بھکر میں منعقد ہوا۔ میلہ کا افتتاح ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے بطور مہمان خصوصی کیا۔اس موقع پر سی ای او محکمہ صحت و آبادی ڈاکٹر مظہر عباس بلوچ،ضلعی آفیسر پاپولیشن ویلفیئر حبیب الرحمن اولکھ،ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آی آر ایم این سی ایچ ڈاکٹر یاسمین نیازی،پروگرام ڈائریکٹر ڈی ایچ ڈی سی ڈاکٹر ذاہدہ قیوم،ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر محمد رمضان اعوان،این جی اوز کے نمائندگان اور فیملیز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔رنگا رنگ میلہ میں صحت مند بچوں،صحتمند ماوں کا مقابلہ،رسہ کشی،میوزیکل چیئر،تھیٹر شو،میوزیکل کنسرٹ، ملی نغمے ، پوسٹر ڈیزائننگ کے مقابلہ جات،فری میڈیکل و ہیلتھ سکریننگ کیمپ،فیملی پلاننگ انفارمیشن سٹال اور دیگر سٹالز لگائے گئے۔ ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے آگاہی میلے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی سے ملک کو درپیش مسائل سے چھٹکارا دلوانے کیلئے وسائل اور آبادی میں توازن قائم کرنا ناگزیر ہے ۔