فیصل نذیر چیمہ کو پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول تعینات ہونے پر ٹیچرز کی مبارکباد

فیصل نذیر چیمہ کو پرنسپل گورنمنٹ ہائی  سکول تعینات ہونے پر ٹیچرز کی مبارکباد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)متحدہ محاذ اساتذہ ضلع سرگودھا کے وفد کی جانب سے ضلعی صدر پنجاب ایجوکیٹر ایسوسی ایشن و جنرل سیکرٹری متحدہ محاذ اساتذہ فیصل نذیر چیمہ کو پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول حیدر آباد ٹاؤن تعینات ہونے پر مبارکباد دی گئی۔

 وفد میں متحدہ محاذ اساتذہ ضلع کے عہدیداران مرکزی صدر انجمن اساتذہ پاکستان چوہدری اشتیاق احمد چیمہ ، مرکزی صدر ایس ایس ٹی ایسوسی ایشن پنجاب حافظ عثمان خان، ضلعی صدر پنجاب ٹیچرز یونین ڈاکٹر باسط بھٹی ملک فیصل محمود اعوان دیگر اساتذہ رہنماؤں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں