ونٹر فیسٹیول کا آغاز ،رنگارنگ پروگرام ،کھانے پینے کے سٹالز
آتش بازی کا بہترین مظاہرہ ، جمناسٹک،میجک شو ڈھول کی تھا پ پر بھنگڑے فیسٹیول کا مقصد شہریوں کو محفوظ اور معیاری تفریح فراہم کرنا ہے ، شریں گل
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھامیں پی ایچ اے کے زیر اہتمام ونٹر فیسٹیول کا آغاز کر دیا گیاونٹر فیسٹیول میں کھیلوں اور دیگر تفریحی سرگرمیوں میں شہریوں بالخصوص بچوں کی بھرپور شرکت کھانے پینے کے اسٹالز اور رنگا رنگ پروگرام نے فیسٹیول کو چار چاند لگا دیئے تفصیل کے مطابق ونٹر فیسٹیول کا باقاعدہ افتتاح اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل نے کیاونٹر فیسٹیول میں کھانے پینے کے اسٹالز اور بچوں کے جھولوں کا اہتمام کیا گیا افتتاح کے موقع پر آتش بازی کا بہترین مظاہرہ کیا گیا اور جمناسٹک،میجک شو ڈھول کی تھا پر بھنگڑے اور دیگررنگا رنگ تفریحی پروگرام شرکا کی توجہ کا مرکز بنے رہے ۔اس موقع پر اے سی شریں گل کا کہنا تھا کہ فیسٹیول کا مقصد شہریوں کو محفوظ اور معیاری تفریح فراہم کرنا ہے ، جبکہ شرکاء نے ونٹر فیسٹیول کے انعقاد پر انتظامیہ اور پی ایچ اے کے اقدام کو سراہا۔