مسیحی برادری کے اہلکاروں کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ریجنل آفس پیٹرولنگ پولیس سرگودھا میں کرسچن برادری سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایس پی پٹرولنگ پولیس چودھری مدثر اقبال گجر کی جانب سے۔۔۔
پیٹرولنگ پولیس میں خدمات سرانجام دینے والے مسیحی برادری کے اہلکاروں کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ایس پی پٹرولنگ پولیس چودھری مدثر اقبال گجر نے مسیحی برادری کے اہلکاروں کے ہمراہ شرکت کی اور انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پیٹرولنگ پولیس میں تمام مذاہب کے افراد یکساں جذبے اور لگن کے ساتھ فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔