بینظیر بھٹو جمہوریت اور عوامی جدوجہد کی علامت ، ملک شہادت

 بینظیر بھٹو جمہوریت اور عوامی جدوجہد کی علامت ، ملک شہادت

سابق وزیر اعظم نے اپنی بے مثال جدوجہد کے ذریعے سیاسی جرات کو فروغ دیا

خوشاب(نمائندہ دُنیا)سابق وزیرِ مملکت برائے قانون و انصاف سینیٹر ملک شہادت اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کی دو مرتبہ منتخب ہونے والی خاتون وزیرِ اعظم شہید بینظیر بھٹو آج بھی جمہوریت، جرات اور عوامی جدوجہد کی روشن علامت ہیں۔ انہوں نے اپنی بے مثال جدوجہد کے ذریعے پاکستان میں جمہوریت اور سیاسی جرات کو فروغ دیا۔شہید بینظیر بھٹو کے یومِ شہادت کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے قائداعظم محمد علی جناح کے بعد پاکستان کو شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو جیسے عظیم قائدین عطا کیے ، جنہوں نے ملک کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے ان عظیم محسنوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔سینیٹر ملک شہادت اعوان نے کہا کہ دخترِ مشرق شہید بینظیر بھٹو نے اپنے خون سے پاکستان میں ہمت، جرات اور جمہوریت کی آبیاری کی، اور ان کی قربانی پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کا ایک روشن باب ہے ۔ 

 

انہوں نے مزید کہا کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری شہید بینظیر بھٹو کی سیاسی و جمہوری وراثت کو پوری دیانت داری کے ساتھ آگے بڑھا رہے ہیں اور اس عزم کا اظہار کر چکے ہیں کہ وہ اپنے شہید قائدین کے مشن کی تکمیل تک جدوجہد جاری رکھیں گے اور ملک میں جمہوریت، آئین اور عوام کے حقوق کا ہر حال میں دفاع کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں