کندیاں:ہسپتال روڈ پر سٹریٹ لائٹس غائب ،شہریوں کو مشکلات

 کندیاں:ہسپتال روڈ پر سٹریٹ لائٹس غائب ،شہریوں کو مشکلات

شہر کی اہم ترین شاہراہ پر رات کے اوقات میں اندھیرا چھا جاتا ہے ، وارداتیں عام

کندیاں (نمائندہ دنیا)کندیاں شہر کی مرکزی شاہراہ، سول اسپتال روڈ پر سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے شہری شام کے بعد اپنے مریضوں کو سرکاری اسپتال منتقل کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔مقامی انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث شہر کی اہم ترین شاہراہ پر رات کے اوقات میں اندھیرا چھا جاتا ہے ، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جرائم پیشہ افراد لوٹ مار کرتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اسپتال جانے والے راستے پر لائٹس کا مناسب بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے رات میں مریضوں کو اسپتال لے جانا خطرناک اور خوفناک ہو گیا ہے ۔علاقہ مکینوں نے اس سلسلے میں اے سی پپلاں سے مطالبہ کیا ہے کہ اسپتال کے راستے پر فوری طور پر سٹریٹ لائٹس نصب کی جائیں ۔

تاکہ شہری رات کے اوقات میں بلاخوف آمد و رفت کر سکیں اور مریضوں کو محفوظ طریقے سے اسپتال منتقل کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں