ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں اضافہ، مقدمات درج

 ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں اضافہ، مقدمات درج

سیٹلائٹ ٹاؤن، سکول، ہیلتھ کلینک اور نجی مکانات کو بھی نشانہ بنایا گیا

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) ضلع کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ سیٹلائٹ ٹاؤن بھلوال میں تین نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر ہرشاہ اور سرمد سے موٹرسائیکل، نقدی اور دو موبائل فون چھین لیے ۔گورنمنٹ ایلمینٹری سکول لقمان سے بھی نامعلوم ملزمان نے لاکھوں روپے مالیت کا فرنیچر، موٹریں، سولر سسٹم، پنکھے اور دیگر سامان لوٹ کر لے گئے ، جبکہ مریم نواز ہیلتھ کلینک 98 جنوبی سے سولر پینل کی بھاری مالیت کی چوری ہوئی۔اسی دوران ساہی وال کے محمد عمران کے گھر سے ساڑھے سولہ لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور نقدی، جھاوریاں کے عبدالناصر کی دوکان سے ساڑھے تین لاکھ روپے نقدی، اور کوٹ مومن سے محمد طلحہ کی موٹرسائیکل نامعلوم افراد نے چوری کر لی۔پولیس نے متاثرہ فریقین کی شکایات پر مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں