کندیاں:تجاوزات کے خلاف کارروائی، دکانداروں کو دو روز کی مہلت
کندیاں (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر پپلاں محمد ظفر اقبال نے پیرا فورس پپلاں کے ہمراہ گزشتہ روز حافظ والہ شہر اور روڈی روڈ کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے دکانداروں کو رضاکارانہ طور پر سڑک کے اطراف سے تجاوز شدہ سامان ہٹانے اور غیر قانونی شیڈز و تھڑے ختم کرنے کی ہدایت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ اگر دکانداروں نے دو دن کے اندر ازخود تجاوزات ختم نہ کیں تو تمام تھڑے اور شیڈز مسمار کر کے تجاوز شدہ سامان قبضے میں لے کر ضبط کر لیا جائے گا۔