خوشاب: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 24 گھنٹوں میں 966 چالان، 11 لاکھ روپے جرمانہ
خوشاب (نمائندہ دُنیا)وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے احکامات کی روشنی میں ضلع خوشاب میں ٹریفک پولیس اور پٹرولنگ پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کرتے ہوئے۔۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 966 چالان جاری کیے اور 11 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا۔ڈی پی او آفس جوہرآباد سے جاری رپورٹ کے مطابق بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 182، ہیلمٹ نہ پہننے پر 138، سیٹ بیلٹ استعمال نہ کرنے پر 21 اور ون وے کی خلاف ورزی پر 12 چالان کیے گئے ۔