پبلک پراسیکیوٹر ملک عامر شہزاد کی تعیناتی خوش آئند :وکلا،شہری حلقے
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا ) وکلاء اور شہری حلقوں نے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ملک عامر شہزاد کی تعیناتی خوش آئند قرار دی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ملک عامر شہزاد کی تعیناتی کے بعد پراسیکیوشن کے نظام میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے ، جس سے نہ صرف عدالتی کارروائی میں تیزی آئی ہے بلکہ سائلین کو بھی ریلیف حاصل ہو رہا ہے ۔