شاہپور صدر:طلعت حسین سپرا تحصیلدار تعینات
شاہپور صدر (نامہ نگار)بورڈ آف ریونیو پنجاب نے طلعت حسین سپرا کو تحصیلدار شاہپور تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
اس سے قبل وہ ضلع بھکر میں خدمات سرانجام دے رہے تھے ۔واضح رہے کہ شاہپور میں تحصیلدار کی اسامی گزشتہ کئی ماہ سے خالی تھی، جس کا اضافی چارج نائب تحصیلدار علی حسن کے پاس تھا۔ شہری حلقوں نے نئی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیا ہے ۔