ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی کا ڈسٹرکٹ پبلک سکول بھکر کا دورہ
بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے ڈسٹرکٹ پبلک سکول بھکر کا دورہ کیا ۔
جہاں انہوں نے اساتذہ کی بھرتی کیلئے منعقدہ تحریری امتحان کے عمل اور اس سلسلہ میں کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ امتحان کے انعقاد میں شفافیت،میرٹ اور نظم و ضبط کے عمل کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھا جائے ۔ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے کہا کہ اساتذہ کی بھرتی کیلئے اہل اور باصلاحیت امیدواروں کا انتخاب معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے ناگزیر ہے ۔