کمشنر سرگودھا کا ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد کا دورہ
ایمرجنسی ، گائنی وارڈ، ٹراما سنٹر، ہیپاٹائٹس روم‘ ڈینٹل روم، بلڈ بینک کا معائنہ مریضوں سے علاج ، مفت ادویات کی فراہمی اور دیگر سہولیات بارے گفتگو
خوشاب (نمائندہ دنیا )کمشنر سرگودھا ڈویژن شوکت علی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایمرجنسی وارڈ، گائنی وارڈ، ٹراما سنٹر، ہیپاٹائٹس روم، ڈینٹل روم، بلڈ بینک، لیبارٹریز سمیت مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔کمشنر سرگودھا نے مریضوں سے علاج معالجے ، مفت ادویات کی فراہمی اور دیگر طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں قائم پیڈز وارڈز کا افتتاح بھی کیا اور زیر علاج مریضوں کی عیادت کی۔کمشنر شوکت علی نے ہدایت کی کہ مریضوں کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے اور تھلیسیمیا کے مریضوں کیلئے بلڈ کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عوام کو معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں اور ہیلتھ سیکٹر میں اٹھائے گئے انقلابی اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر احمد خان بھی ہمراہ تھے ۔