سرگودھا پریس کلب سال 2026-27 کے انتخابات کا شیڈول

سرگودھا پریس کلب سال 2026-27 کے انتخابات کا شیڈول

سرگودھا پریس کلب سال 2026-27 کے انتخابات کا شیڈولپولنگ 10 فروری صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا پریس کلب کے سال 2026-27کے انتخابات کے لیے ریٹرننگ آفیسر ڈائریکٹر انفارمیشن سرگودہا ڈویژن احمد نعیم ملک نے باضابطہ الیکشن شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ووٹر فہرست پر اعتراضات کی وصولی اور ان پر فیصلہ 2 فروری صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوگا۔ حتمی ووٹر فہرست 2 فروری بروز پیر شام 4 بجے شائع کی جائے گی۔ کاغذاتِ نامزدگی کی وصولی کا عمل 3 فروری بروز منگل صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا جبکہ امیدواروں کی ابتدائی فہرست اسی روز شام 5 بجے شائع کی جائے گی۔کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال، اعتراضات کی وصولی اور ان پر فیصلہ 5 فروری بروز جمعرات صبح 10 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک ہوگا۔ اسی روز امیدواروں کی فہرست شام 4 بجے شائع کی جائے گی۔ کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی تاریخ 7 فروری بروز ہفتہ مقرر کی گئی ہے ، جو صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوگی۔ اسی روز شام 3 بجے حتمی فہرستِ امیدواران جاری کی جائے گی۔ شیڈول کے مطابق پولنگ 10 فروری بروز منگل صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی، جبکہ ووٹوں کی گنتی اور کامیاب امیدواروں کے ناموں کا اعلان اسی روز شام 5 بجے کیا جائے گا۔ ریٹرننگ آفیسر نے تمام ممبران سے اپیل کی ہے کہ وہ الیکشن شیڈول کے مطابق اپنی ذمہ داریاں بروقت مکمل کریں تاکہ شفاف، پرامن اور منظم انتخابات کو یقینی بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں