شاہپور صدر:معاون خصوصی شعیب مرزا کا ہسپتال اور شہری سہولیات کا معائنہ

شاہپور صدر:معاون خصوصی شعیب مرزا  کا ہسپتال اور شہری سہولیات کا معائنہ

شاہپور صدر (نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ہر شہر میں صحت، صفائی اور تعلیم کے حوالے سے فول پروف انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ معاون خصوصی شعیب مرزا نے شاہپور صدر کے دورے کے دوران تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال کا معائنہ کیا اور ایمرجنسی وارڈ، مردانہ و زنانہ وارڈز، ایکسرے روم، ان ڈور وارڈ، لیبارٹری اور دیگر شعبہ جات میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے مریضوں اور لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے خدمات کے معیار پر سوالات کیے ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عابد ممتاز خان، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سید نوید ایوب انصاری، پروجیکٹ منیجر ستھرا پنجاب رانا مرتضی مقبول اور دیگر عملہ موجود تھے ۔معاون خصوصی نے ہسپتال میں صفائی کے بہترین انتظامات دیکھے اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ شہر کے ہر گلی محلے میں صفائی کے انتظامات بہتر بنائے جائیں، گٹروں کے ڈھکن مکمل کیے جائیں اور شہری شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں