ٹرالے کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے نوجوان شدید زخمی ،ٹانگ ٹوٹ گئی

ٹرالے کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے  نوجوان شدید زخمی ،ٹانگ ٹوٹ گئی

میانی (نامہ نگار )ظفر چوک پر ٹرالہ کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے نوجوان زخمی ہوگیا،میانی کے علاقے ظفر چوک میں ٹرالہ اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں مخدوم آباد کا رہائشی حمزہ شدید زخمی ہوگیا۔

ٹانگ میں فریکچر ہو گیا۔ حادثے کے فوراً بعد مقامی افراد نے زخمی کو طبی امداد کے لیے رورل ہیلتھ سنٹر ہسپتال میانی منتقل کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں