آن لائن جوئے میں رقم ہارنے کے بعد ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے والا گرفتار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)آن لائن جوئے میں رقم ہارنے کے بعد ڈکیتی کا جھوٹا ڈرامہ رچانے والا شہری گرفتار کرلیا گیا،بتایا جاتا ہے کہ کڑانہ پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا بے نقاب ہو گیا۔
ملزم عابد نے رقم آن لائن جوئے میں ہارنے کے بعد ڈکیتی کی جھوٹی کال کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر حقائق کا جائزہ لیا تو حالات مشکوک پائے گئے کڑانہ پولیس کی پوچھ گچھ پر ملزم نے بتلایا اس نے رقم جوئے میں ہارنے کے بعد ڈکیتی کی کال کی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔