شاہپور میں یومِ یکجہتی کشمیر ریلی شہریوں کی بھرپور شرکت
شاہپور صدر (نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی شاہپور ڈاکٹر عابد ممتاز خان کی قیادت میں یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایک بڑی ریلی نکالی گئی، جس میں تحصیل صدر مسلم لیگ (ن) ملک طاہر اعوان۔۔
جنرل سیکرٹری چوہدری محمد افضل میکن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ چوہدری اجمل منیر، چوہدری بدر حیات چدھڑ، سٹی صدر مسلم لیگ (ن) راجہ فرخ قیوم، ایس ڈی او علی مہران خان، شیخ جواد احمد قمر، پروجیکٹ منیجر رانا مرتضیٰ مقبول، حمزہ معاذ شیخ، راؤ زوہیب، حاجی محمد اصغر، وکلاء، لیگی رہنماؤں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔