چوری،ڈکیتی کی وارداتیں، فون،نقدی ،قیمتی اشیا لوٹ لیں

چوری،ڈکیتی کی وارداتیں، فون،نقدی ،قیمتی اشیا لوٹ لیں

صفیہ بی بی سے پرس چھین لیا،مخمل خان سے فون اور نقدی لوٹ لی ،ڈاکو فرارکینو فیکٹری کا ٹرانسفارمر چوری ،ورکشاپ اور دکانوں کا صفایا،مقدمات درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) راہزنی اور چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران 92شمالی کے رہائشی نوجوان بیٹے مخمل جان سے تین نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر موبائل فون و نقدی چھین لی ،ودھن کی رہائشی سرکاری ملازمہ صفیہ بی بی سے دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار پر س جس میں تنخواہ کے 63ہزار روپے تھے چھین کر لے گئے ،جبکہ 22شمالی سے نا معلوم چور کینو فیکٹری کا لاکھوں روپے مالیت کا ٹرانسفار مر چوری اتار کر لے گئے ،اسلام پورہ کے فرحان ارشد اور محمد عیس،گنیانوالہ کے محمد آصف ،سیٹلائٹ ٹاؤ ن کے عمر یونس کے گھروں سے لاکھوں روپے کا مال و زر ،زین پور کے غلام یاسین اورنبی شاہ بالا کے ظفر عباس کے فارموں سے تین لاکھ روپے مالیت کے پرندے ،142جنوبی کے فیصل شہزاد کی ورکشا پ،نوری گیٹ کے محمد عارف ،دھیروسیال کے محمد نعیم کی دوکانوں کی دوکان سے قیمتی سامان، مشینری و نقدی ،23الف جنوبی سبزی منڈی سے ذیشان بیگ کا نیا موٹرسائیکل،31جنوبی کے اظہر حسین کے رقبہ سے دو لاکھ روپے مالیت کا کماد چوری کر لیا گیا، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں