غلط پارکنگ نے ستھرا پنجاب پروگرام کو سوالیہ نشان بنا کر رکھ دیا

 غلط پارکنگ نے ستھرا پنجاب پروگرام کو سوالیہ نشان بنا کر رکھ دیا

شہریوں کو شدید شکلات کا سامنا، بد انتظامی پر شعبوں کی کارکردگی پر سخت تنقید گٹروں سے نکلنے والی گندگی اور سیوریج پانی نے ستھرا پنجاب کا پول کھول کر رکھ دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہر کے کئی علاقوں میں صفائی کے نظام میں کئی کئی روز تعطل اور مبینہ طور پر غلط رپورٹنگ نے ستھرا پنجاب پروگرام پر عملدرآمد اور حکومتی میرٹ پالیسی کو سوالیہ نشان بنا کر رکھ دیا ہے ،بیشتر علاقوں میں عدم صفائی کے باعث گھروں کے باہر پڑے کوڑا کرکٹ اور جگہ جگہ گٹر ابلنے سے شہریوں کو شدید شکلات کا سامنا، بد انتظامی پر متعلقہ شعبوں کی کارکردگی پر سخت تنقید ہونے لگی ،ذرائع کے مطابق شہر میں مختلف یونین کونسلوں کے علاقوں مجاہد کالونی ، نیو ملت پارک، گلشن جما ل، اسلام پورہ ، مقام حیات، محمدی کالونی ، رحمان پورہ ، ملت آباد،بشیر کالونی سمیت دیگر علاقوں میں دو روز سے عدم صفائی کے باعث گھروں کے باہر پڑے کوڑا کرکٹ اور گٹروں سے نکلنے والی گندگی اور سیوریج کے پانی نے ستھرا پنجاب پروگرام کا پول کھول کر رکھ دیا بالخصوص مجاہد کالونی اور ملحقہ علاقوں میں نصف ارب روپے سے زائد کی لاگت سے تعمیر ہونیوالا سیوریج کا نیا نظام بھی متعلقہ اداروں کی دانستہ چشم پوشی اور ما ل بناؤ پالیسی کی نظر ہو کر رہ گیا ہے اور متعلقہ افسران کی جانب سے نئے ڈویژنل اور ضلعی افسران کو باہر سے متذکرہ علاقے کا وزٹ کروا کر سب اچھا ک رپورٹ کر دی گئی، اسی طرح دیگر علاقوں جن میں حالیہ سالوں کے دوران نئی سیوریج لائنیں ڈالی گئیں ہیں میں بھی دانستہ طور پر نظا م کو مفلوج ظاہر کرنے کیلئے کئی کئی روز توجہ نہیں دی جاتی ، متعلقہ عملہ حکام بالا کو غلط رہنمائی کرتا ہے اس حوالے سے لوگوں کا کہنا ہے کہ اکثر کئی کئی روز کوڑا کرکٹ نہ اٹھائے جانے کے باعث علاقوں میں تعفن پھیلنے کا اندیشہ پایا جا رہا ہے اور اب تو گٹروں کی صفائی میں نکلنے والے گند کو خشک ہونے کے لئے کئی روز تک اٹھایا نہیں جاتا جو علاقہ میں مزید غلاظت کا باعث بنتا ہے ۔جبکہ کوڑا ٹیکس ہر ماہ باقاعدگی سے وصول کئے جا رہے ہیں،انہوں نے وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں