ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہر آباد میںافطار دستر خوان کی سکیورٹی سخت
خوشاب(نمائندہ دُنیا )وزیر اعلی مریم نواز کے نگہبان رمضان پروگرام کے تحت ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہر آباد میں لگائے گئے افطار دستر خوان کے دوران پولیس کی جانب سے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے۔
ڈی پی عمارہ شیرزای کی ہدایت پر سینئرپولیس افسران نے ڈی ایچ کیوہسپتال سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں لگائے افطار دستر خوانوں کی سیکورٹی کا جائزہ لیا،انہوں نے سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ روزہ افطار کیا اور سیکورٹی انتظامت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیکورٹی اہلکاروں کو روزہ داروں کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں ۔