اسسٹنٹ کمشنر میانوالی کا پیر ا فورس کے ہمراہ واں بھچراں کا دورہ
واں بھچراں( نمائندہ دنیا )۔ اسسٹنٹ کمشنر میانوالی سلمان قیوم شیخ کا پیر ا فورس کے ہمراہ واں بھچراں کا دورہ، احترام رمضان ایکٹ کی خلاف ورزی پر کاروائی عمل میں لاتے ہوئے دو ہوٹلوں کو سیل کر دیا ۔
جبکہ واں بھچراں میں پرائس چیکنگ کے دوران دوکانداروں کو بھاری جرمانے عائد کیئے ۔ تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر میانوالی نے پیرا فورس ٹیم کے ہمراہ واں بھچراں اور میانوالی شہر کا دورہ کیا ا۔حترام رمضان ایکٹ کی خلاف ورزی پر شہر میں کھلے ہوئے دو ہوٹلوں میانوالی پلاؤ اور خان فاسٹ فوڈ ریسٹیورنٹ کو سیل کر دیا۔۔اسسٹنٹ کمشنر نے واں بھچراں کا بھی دورہ کیا، ۔سبزی، فرؤٹ اور گوشت کی قیمتوں کو چیک کیا۔ انھوں نے سبزی و فروٹ کے ایک دوکانداروں کو ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے اور گرانفروشی پر گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا ۔۔جبکہ مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے والے متعدد قصابوں کو موقع پر بھاری جرمانے عائد کئے ۔