حامد علی شاہ کمپنی باغ میں سیدہ کائنات کانفرنس کا انعقاد

 حامد علی شاہ کمپنی باغ میں سیدہ کائنات کانفرنس کا انعقاد

حامد علی شاہ کمپنی باغ میں سیدہ کائنات کانفرنس کا انعقاد حضرت فاطمۃ الزہرہ کی اسلام کی سربلندی کیلئے خدمات اسلامی تاریخ کاانمول باب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مرکز اہلسنت جامع مسجد حامد علی شاہ کمپنی باغ میں سیدہ کائنات کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت پیر سید عثمان حیدر شاہ اور پیر سید فاروق حیدر شاہ نے کی، کانفرنس میں پیر سید وسیم الحسن نقوی، پیر سید برہان حیدر شاہ، قاضی نگاہ مصطفی چشتی، قاضی احمد حسن چشتی، زونل ایڈمنسٹریٹر شیخ جلیل احمد، مولانا سعید امینی سمیت علماء کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی، معروف نعت خوان فاروق سیالوی، عصمت اﷲ عطاری، سیف اﷲ عطاری نے حضور کریمﷺ کے حضور ہدیہ نعت پیش کیا اور قاری اخلاق احمد نے تلاوت قرآن پاک کا شرف حاصل کیا، اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سیدہ کائنات حضرت فاطمۃ الزہرہ کی شان بیان کرتے ہوئے محمد عثمان حیدر شاہ، سید فاروق حیدر شاہ، وسیم الحسن نقوی ، پیر سید برہان حیدر شاہ و دیگر نے کہا کہ حضرت فاطمۃ الزہرہ نے اسلام کی سربلندی کیلئے جو خدمات سر انجام دی وہ اسلامی تاریخ کا ذریعہ اور انمول باب ہے ، خاتون جنت سیدہ فاطمۃ الزہرہؓ کی سیرت بحیثیت بیٹی، زوجہ اور ماں تمام عالم اسلام کی خواتین کیلئے قابل تقلید ہے ، فاطمۃ الزہرہ ؓ کی سیرت میں مسلمان خواتین کیلئے رہنما اصول ہیں، انتشار و افتراق کے موجودہ دور میں جس طرح تیزی کے ساتھ بے حیائی، فحاشی و عریانی طول پکڑ رہی ہے ، ان حالات میں ہماری خواتین کو سیدہ فاطمۃ الزہرہ کی حیات طیبہ سے استفادہ کرنا چاہئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں