پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم مختصر علالت کے باعث انتقال کر گئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ملک کے معروف ادیب، مصنف،شاعر، ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم مختصر علالت کے باعث انتقال کر گئے ، ان کے انتقال کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ۔
مرحوم سرگودھا کی ہر دلعزیز شخصیت تھے ، اعلی سطح کی کوئی سرکاری تقریب ہو یا پرائیویٹ محافل ،ہر ایک میں ان کی نقابت ضروری سمجھتی جاتی تھی، مرحوم 100سے زائد کتابوں کے مصنف اور اقبالیات پر ان کی مضبوط گرفت تھی ،ہارون الرشید تبسم کو ایک ہفتہ قبل ہارٹ اٹیک ہوا ، اور بلند فشار خون ان کے گردوں اور پھیپھڑوں پر بھی بری طرح اثر انداز ہوا ، انہیں لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں ریفر کیا گیا جہاں وہ گزشتہ روز اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔